
کراچی(نیوز ڈیسک)ایسوسی ایشن فار دی ویلفیئر آف دی اڈلڈ ڈیف (اواد)اور کراچی ڈیف یوتھ اسپورٹس سینٹر کی جانب سے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ASFسیزن فائیو کا کامیاب انعقاد نورعلی ٹرسٹ گرائونڈ بلاک ٹوکلفٹن پرکیاگیا جس میں( اواد)کے 48ممبران نے حصہ لیا۔ سیزن فائیو میں کرکٹ، والی بال، رسہ کشی اوردوڑکے پروگرام کا انعقاد کیاگیا پروگرام صبح9بجے اپنے مقررہ وقت پرشروع ہوا جوشام 4بجے اختتام پذیر ہوا۔
کرکٹ کے پروگرام میں 4ٹیموں نے حصہ لیاجن میں عمرالیون کا فائنل وہاب الیون کے ساتھ جوسنسنی خیز مقابلے کے بعد عمرالیون نے تین وکٹوں کے نقصان پر66رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرکے فاتح اپنے نام کرلی۔
اسی طرح والی بال میں حسان الیون اوروہاب الیون کے درمیان سخت مقابلے کے بعد حسن الیون نے جیت لیا۔ دوڑ مقابلے میں چارٹیموں کے آٹھ آٹھ کھلاڑیوں نے حصہ لیا سخت محنت اورجدوجہد کے بعد یاورالیون نے فاتحہ اپنے نام کرلی ۔سیزن کے آخری پروگرام رسہ کشی کامقابلہ ہوا ۔چاروں ٹیموں میں سخت مقابلے کے بعد دوٹیمیں فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئی ۔رسہ کشی کے فائنل میں سخت محنت کے بعد حسان الیون نے فاتح اپنے نام کرلی سیزن فائیو کے پوائنٹ اسکورکے مطابق حسان الیون عمرالیون کے بیچ مقابلہ ٹائی قرار پایا۔دونوں ٹیموں کے بیچ سپرسکس کا میچ کرایاگیا جوکہ حسان الیون نے باآسانی جیت لیا ۔پورے سیزن فائیومیں سب سے زیادہ پوائنٹ حسان الیون نے اسکور کئے اوراس طرح اس پورے سیزن فائیو کوحسان الیون نے اپنے نام کرلیا۔
پروگرام کے اختتام پر ایسوسی ایشن فار دی ویلفیئر آف دی اڈلڈ ڈیف (اواد)کے جنرل سیکریٹری محمداویس نے جے ایس اکیڈمی کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ ہم مشکور ہیں کہ انہوںنے نورعلی ٹرسٹ گرائونڈ پر مختلف کھیل کے انعقاد کی اجازت دی۔ کامیاب پروگرام کے انعقاد پر جنرل سیکریٹری محمد اویس کاکہناتھا کہ سیزن فائیو ایک کامیاب سیزن رہا ہے اور اب ہم اس پروگرام کا اگلا سیسزن سال کے بجاءچھ ماہ بعد اس کاانعقاد کریں گے ۔اس موقع پر منیجنگ کمیٹی کے چیئرمین عزادار حسین،صدر محمد انیس، نائب صدر بن یامین خان، جنرل سیکریٹری محمد اویس،جوائنٹ سیکریٹری عبدالوہاب ،فنانس سیکریٹری محمداسامہ، جوائنٹ فنانس سیکریٹری اسامہ ایاز،انفارمیشن سیکریٹری اسلم ابا علی،پریس سیکریٹری جاوید علی،لیگل ایڈوائزرعبدالصمدجواد بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین (اواد) عزادار حسین نے نئے آنے والے کھلاڑیوں کوخوش آمدید کہا اوران کی صلاحیتوں کوسراہا ۔انہوںنے اپنے خطاب میں کہاکہ پچھلے سال کورونا وبا کے باعث یہ پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے نئے آنے والے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اورانہیں مبارکباد پیش کی۔(اواد)کے صدرمحمدانیس نے اپنے خطاب میں نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اوران کے کھیل کی تعریف کی۔ کامیاب پروگرام کے انعقاد پر(اواد)کے جنرل سیکریٹری محمداویس نے اپنے خطاب میں کہاکہ سیزن فائیو کا انعقاد صرف اور صرف ایسوسی ایشن کی جانب سے کیاگیا ہے اس پروگرام کیں کسی بھی قسم کی کوئی ڈونیشن نہیں لی گئی ہم نے اپنی مددآپ کے تحت اس پروگرام کا انعقاد کیا حکومت کی جانب سے سے بھی کوئی سپورٹ نہیں کی گئی ۔ہم حکومت وقت سے گزارش کرتے ہیں کہ قوت سماعت سے محروم لوگوں کی دل جوئی اورحوصلہ افزائی کی جائے اوران کی مالی طورپر سپورٹ ومددکی جائے تاکہ یہ لوگ بھی معاشرے کا کارآمد حصہ بن کر اس ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔اس موقع پر فنانس سیکریٹری محمداسامہ نے اپنے خطاب میں سیزن ون سے فائیو تک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سیزن ون سے سیزن چارتک کے کپتانوں کی کارکردگی کوسراہا اورامید ظاہر کی کہ سیزن فائیو کے چاروں کپتان بھی اگلے سیزن تک اپنی پرفارمنس جاری رکھیں گے۔ تقریب کے آخرمیں فاتح اوررنرٹیموں میں ٹرافی اورتعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔


مزید تصویروں کے لیے: https://drive.google.com/folderview?id=1r92zLf9qDdZC7YYFLCh6EvK7_at6cNob