دعوت حلیم 2020
- Association For The Welfare of The Adult Deaf
- Oct 28, 2020
- 1 min read
Updated: Sep 28, 2021
انجمن فلاح وبہبود برائے گونگے بہرے بالگان کی دعوت حلیم
گونگے بہرے لوگوں کو معاشرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے کوشاں ہیں،عزادارحسین،محمدانیس
حکومت پاکستان اسپیشل پرسن کواپنے پائوں کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کرے،محمد اویس ،محمد اسامہ انیس۔
کراچی(نیوزڈیسک)انجمن فلاح وبہبود برائے گونگے بہرے بالگان(رجسٹرڈ)کی جانب سے حلیم پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب میں انجمن کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے چیئرمین عزادارحسین،صدرمحمدانیس،جنرل سیکریٹری محمداویس،جوائنٹ سیکریٹری عبدالوہاب،سیکریٹری خزانہ محمداسامہ انیس،جوائنٹ سیکریٹری خزانہ اسامہ ایاز ،سیکریٹری اطلاعات اسلم اباعلی ،میڈیاکوآرڈینیٹر جاوید علی اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی ۔مقررین نے کہاہے کہ انجمن فلاح وبہبود برائے گونگے بہرے اپنے لوگوں کو معاشرے میں ایک باعزت مقام دلانے کے لئے ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سندھ اوروفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت گونگے بہروں اور اس طرح کے دیگر اسپیشل پرسن کواپنے پائوں پرکھڑا کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کرے۔ مقررین نے کراچی شہر اور ملک کے دوسرے شہروں کے مخیرحضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورایسے لوگوں کی مددکریں جواپنی کسی بھی معذوری کی وجہ سے سماجی مصیبتوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

Mash Allah. Good job Awad ❤️
Mash ALLAH